بھارت نے آبی جارحیت آغاز کر دیا، بغیر اطلاع دیے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی، اور دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع دریا میں بڑی مقدار میں پانی چھوڑا گیا ہے جس کے باعث شدید طغیانی کی صورتحال ہے۔
بھارت نے دریائے جہلم میں اچانک پانی چھوڑدیا،ایمرجنسی نافذ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
