خانپور ڈیم میں تیز آندھی کے باعث سیاحوں کی 2 کشتیاں الٹ گئیں

خانپور ڈیم میں تیز آندھی کے باعث سیاحوں کی 2 کشتیاں الٹ گئیں، جن میں سوار 5 سے 6 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ کشتیوں میں سوار 5 سے 6 افراد لاپتا کے ہونے کی اطلاع ہے، لاپتا افراد کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

ڈی ایس پی عارف خان کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران کچھ خواتین اور بچوں کو ریسکیو کیا گیا، ریسکیو آپریشن لاپتا افراد کی تلاش تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں