پاک فوج کو بھرپور جواب کا اختیار دیا گیا ہے، وزیردفاع

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے بھارت کو گزشتہ رات کی حرکت پر فوری جواب دینے کا اعلان کردیا۔وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں پاک فوج کو بھرپور جواب کا اختیاردیا گیا ہے، پاک فوج بھارت کی گزشتہ رات کی حرکت کا بھرپور جواب دے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے سب جگہ عام شہریوں کو ٹارگٹ کیا ہے، نہ وہاں کوئی اڈے ہیں، نہ کوئی دہشتگرد یا ٹریننگ کیمپس ہیں۔ بھارت نے ایسے علاقوں کو ٹارگٹ کیا جہاں سویلین کی شہادتیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کے پلے اب کچھ نہیں رہا، اب ہو سکتا ہے بھارت پھر کوئی حرکت کرے، کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتاہے۔ ہم نے ان کے ملٹری ٹارگٹ کو نشانہ بنایا، بھارت کے جہازوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔قبل ازیں قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا کہ پاکستان کو اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کسی بھی وقت، مقام اور طریقے سے جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔ اس مقصد کے لیے مسلح افواج کو مکمل اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ان غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر جوابدہ بنائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں