اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مودی کی سیاست نفرت پر مبنی ہے، وہ ہمیشہ من گھڑت کہانیاں سنا کر پاکستان پر الزام لگاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ فالز فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں بھارت نے حملہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا، بھارت ہمیشہ ہمارے سویلینز پہ حملے کرتا ہے، پاکستان نے صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا، پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ مودی کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ وہ جنگ کو ہوا دینا چاہتا ہے،پہلگام واقعہ پر وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہمارا کوئی کردار نہیں۔ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،بھارت نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازہ لگایا ہے،گزشتہ ماہ پاکستان میں ایک ڈپلومیٹک ایونٹ ہوا جس میں لاکھوں سکھ یاتری پاکستان آئے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کے منشور میں کشمیر پر قبضہ اور وہاں کی اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کرنا ہے،مودی کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ وہ جنگ کو ہوا دینا چاہتا ہے،پہلگام واقعہ پر وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہمارا کوئی کردار نہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم نے پیش کش کی اقوام متحدہ سے اس واقعے کی تحقیقات کروالیں لیکن بھارتی حکومت اس سے بھی بھاگ رہی ہے،کیونکہ مودی حکومت کو پتہ ہے اس واقعے میں کون ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 25کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بھارت کو بڑا ناز تھا اپنے رافیل پر مگر اس کا غرور بھی ہماری ائیر فورس نے خاک میں ملا دیا
ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ،رافیل طیاروں اور بھارت کے غرور کو زمین بوس کردیا، پرویز اشرف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
