کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کیخلاف ووٹ دینے کا کہا تھا،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کے خلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کا کہا تھا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے یہ انکشاف کیا کہ کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کے خلاف انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی( آئی اے ای اے) کی قرارداد میں ووٹ دینے کو کہا لیکن پاکستان نے صاف انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں ایک بدمعاش کا کردار ادا کررہا ہے، عالمی برادری کو اسرائیل کا ہاتھ روکنا پڑے گا، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے اور بھارت کا کردار تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں