فیفا صدر کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، تصویر وائرل

واشنگٹن(آئی این پی )فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں کرکٹ کے بعد فٹبال کی بڑھتی مقبولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے جیانی انفینٹینو کو پاکستان آنے کی دعوت دی، جسے فیفا صدر نے قبول کیا اور جلد آمد کا وعدہ کیا۔قبل ازیں رپورٹس کے مطابق فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو رواں برس نومبر، دسمبر میں پاکستان کے دورے پر آسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں