اسحاق ڈار کے رکن شوگرایڈوائزری بورڈ ہونے کی خبردرست نہیں،عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے رکن شوگرایڈوائزری بورڈ ہونے کی خبردرست نہیں،کئی لوگ تحقیق کے بغیر بات کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایک سوال کیا گیا جس کامحکمے نے تحریری طور پر جواب دیا،فلور آف دی ہاس پرغلط بیانی کی گنجائش نہیں۔پاکستان واحد ملک ہے جس میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے نظام وضع کیا گیا ہے،پاکستان میں کرپٹو کونسل اوراس سے متعلق قوانین بنائے گئے ہیں۔پاکستان میں کرپٹو کی ایک گروتھ ہے،ہمارے دشمن نے کرپٹو پر سوالات اٹھائے ،مفتاح اسماعیل کابھی وہی بیانیہ ہے جو بھارت کررہا ہے،کرپٹو کے حوالے سے باقاعدہ قوانین اور قواعد وضوابط بنائے گئے ہیں۔ایک ابھرتے ہوئے سیکٹرسے متعلق بغیر تحقیق بات کرنا دشمن کا ایجنڈا ہے،پاکستان کی معیشت مضبوط ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پرحکومت سفارتی اور قانونی مددفراہم کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں