نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دےدیا

سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی ہے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ ن کو ہوائی سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بڑے بھائی رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں۔اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں، لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2019 میں لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ ن کے کے قائد نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم کو انجائنا کا اٹیک ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں