تمام صوبوں کے عوام مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں، عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کے عوام وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں، سندھ کے پی کے لوگ خواہش کا اظہار کررہے ہیں ان کے پاس مریم نواز جیسی وزیر اعلی ہوتی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سروے رپورٹ میں 70 فیصد لوگ وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں، وزیراعلی مریم نواز کسانوں کو سہولیات دے رہی ہیں، اس وقت 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دیئے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی کے کسان کارڈ پر اب تک 54 ارب روپے کی خریداری ہو گئی ہے، پنجاب حکومت اب تک 10 ہزار گرین ٹریکٹرز دے چکی ہے، وزیراعلی مریم نواز اب تک 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دے چکی ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز تمام بڑی بیماریوں کی ادویات مریضوں کے گھروں تک پہنچاتی ہیں، ڈائیلسز پروگرام کے تحت 10 لاکھ تک کا کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے، وزیراعلی مریم نواز 10ماہ میں ایئرایمبولینس سروس لائیں۔ سیاسی بونے اور یتیم ان کی کارکردگی پر بات کررہے ہیں۔ جرنلسٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی فیز ٹو کےلیے روڑا کو برباد کیا اس میں بندر بانٹ ہوئی۔ جرنلسٹ ہاﺅ سنگ سوسائٹی ٹو کےلئے پیسے مریم نواز صحافیوں سے نہیں لے رہی۔ لاہور پریس کلب کو 2 کروڑ بزدار دور میں دئیے گئے تو ہم نے 200 فیصد گرانٹ دیں۔ بزدار دور میں 2 کسانوں کو ٹھوکر نیاز بیگ پر گولیاں مار دی گئیں انہیں کسان کارڈ نہیں دیا یہ تو نوازشریف نے شروع کیا۔عظمی بخاری نے کہا کہ صحت کارڈ 2015نوازشریف کا منصوبہ تھا جس پر پی ٹی آئی نے رنگ روغن کیا گیا۔ 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دے دئیے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے کسان سے 500 روپے تو لئے لیکن پیسے خزانہ سے اپنی جیبوں میں ڈالے۔ جدید ترین ٹریکٹر اور سپر سیڈر کسانوں کو دئیے۔اسموگ ٹاور اور ائیر مانیٹر دو الگ چیزیں ہوتی ہیں۔ ان کو اردو ترجمہ بھجوا دیتےہیں۔ پورے پنجاب میں اسموگ ٹاور نہیں لگائے بلکہ ائیر مانیٹر لگائے ہیں۔ اس وقت پنجاب میں 100 ائیر مانیٹر لگ چکے ہیں۔کسانوں سے خیرات کے نام پر 500 روپے بزدار نے ہتھیائے۔ ورلڈ بینک پروگرام کے تحت 300 روپے کسانوں کو دینے کےلئے کسان کارڈ بنوائے۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی لائیوسٹاک کارڈ کی سہولت لائیں، جو مویشی یہاں پالے جائیں گے ان کو باہر بھیج کر زرمبادلہ کمایا جائے گا، وزیراعلی مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام جیسا فلیگ شپ منصوبہ شروع کیا، اس منصوبے میں ہزاروں گھر بن چکے ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج وزیراعلی مریم نواز کے سارے منصوبوں سے بزدار کو جوڑا جا رہا ہے، عثمان بزدار اتنے قابل ہوتے تو اپنا تعارف خود ہی کرا لیتے، روڈا کا منصوبہ پی ٹی آئی حکومت نے تباہ وبرباد کیا، روڈا منصوبے پر تمام صحافیوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں کینسر کے مریضوں تک کی ادویات بند کر دی گئی تھیں، انہوں نے یہ بھی جھوٹ بولا کہ ایئرایمبولینس لانی ہے، یہ کہتے تھے الیکٹرک بسیں لائیں گے۔عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کچھ سیاسی بونوں اور سیاسی یتیموں کو سمجھ نہیں آتی، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو نمبر بنانے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے، یہ اپنے لوگوں کا خود سامنا نہیں کر سکتے، موصوف نے جھوٹ پر سارا وائٹ پیپر چھاپ دیا، اپوزیشن لیڈر کو مفید مشورہ ہے جس نے آپ کو یہ چیزیں بھیجیں اس کو بلاک کر دیں۔ احمد خان بھچر کو مفت مشورہ ہے کہ جس نے وائٹ پیپرکی معلومات بھیجیں وہ آپ دوست نہیں ہے اسے بلاک کردیں۔ اپوزیشن لیڈر عینک کا نمبر تبدیل کروائیں۔ 11 ہزار گھر اور نوازشریف کینسر اسپتال نظر نہیں آرہا چار منزلیں تو بن چکی ہیں۔ وہاں سپروائزر کی نوکری دی جا سکتی ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کل افطار ڈنر میں سلمان اکبر راجا اور اپوزیشن لیڈر گاڑی میں بیٹھ کر نکلے تو افطار کے بل پر جھگڑا ہوا کہ بل کس نے دینا ہے۔ احمد خان بھچر کا بات کرنے کےلیے مائیک کام نہیں کررہا تھا تو پھر افطار پر ہی فوکس کیا۔ وزیر اعلی مریم نواز کی بہترین کارکردگی سب گواہی دے رہے ہیں۔ سندھ اور کے پی کے لوگ خواہش کا اظہار کررہے ہیں ان کے پاس مریم نواز جیسی وزیر اعلی ہوتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں