کراچی (آئی این پی) سینئر اداکار آصف رضا میر نے آخرکار اپنے بیٹے احد رضا میر اور سابقہ بہو سجل علی کی علیحدگی پر خاموشی توڑ دی۔ حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے آصف رضا میر نے بتایا کہ وہ جلد ہی بڑے پراجیکٹ”میں منٹو نہیں ہوں“ میں سجل علی کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ آصف رضا میر نے کہا کہ ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ ہم پروفیشنل آرٹسٹ ہیں، رشتے ختم ہو سکتے ہیں، مگر احترام باقی رہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سجل کا بھی یہ قدم حوصلے اور ذہانت کا غماز ہے اور دونوں نے ماضی کو پیچھے چھوڑ کر فن کی راہ پر چلنے کا عزم کیا۔حال ہی میں ایک ایوارڈ شو کے دوران سجل اور احد کی موجودگی بارے آصف رضا میر نے کہا ہماری فیملی میں اتنی پختگی ہے کہ ہم سوشل میڈیا کی افواہوں اور باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ رشتے بننا اور ٹوٹنا زندگی کا حصہ ہیں، اصل عظمت یہ ہے کہ پرانے زخموں کو نہ کریدا جائے بلکہ وقار سے آگے بڑھا جائے۔
آصف رضا میر نے احد اور سجل کی علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
