منرلز بل کا حتمی ڈرافٹ نہیں بنا ، پروپیگنڈہ بے بنیاد،ترجمان وزیراعلیٰ

گلگت(پ ر) ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان خطے کے وسائل کو عوامی مشاورت کے ساتھ علاقائی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ، یہ پہلا موقع ہے جس میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کو اپنے پاں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، معدنیات کے حوالے سے کمیونٹی کو ہر سطح پر مشاورت میں شامل کیا جائے گا اور پہلی دفعہ معدنیات پر خاطر خواہ عوامی ریالٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ محض پروپیگنڈوں کے ذریعے خطے کو ترقی سے نہیں روکا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا فورمز پر معدنیات کے حوالے سے چلنے والی چیزیں اور افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، معدنیات کے حوالے سے حتمی ڈرافٹ ہنوز نہیں بنا ہے ، معدنیات کے حوالے سے جو بھی قدم اٹھایا جائے گا وہ عوامی اسمبلی اور مقامی ابادی کی مشاورت سے طے ہوگا ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سرمایہ کاری خطے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے جہاں بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا وہاں پر علاقے میں معاشی استحکام بھی آئے گا اسلئے ہمیں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں