وزن کم کرنے والے حالیہ ٹرینڈز بظاہر مؤثر اور فوری نتائج کا وعدہ کرتے ہیں، مگر سائنسی طور پر ان کے کئی نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔ یہاں کچھ حالیہ خطرناک ٹرینڈز اور ان کے ممکنہ نقصانات بیان کیے گئے ہیں:
1. اوزمپیک یا سیماگلوٹائیڈ انجیکشنز
اس کے خطرات میں معدے کے مسائل (متلی، قے، قبض)، پٹھوں کی کمزوری (muscle loss)، غیر صحتمند طریقے سے اچانک وزن کم ہونا شامل ہیں۔ طویل مدتی اثرات ابھی نامعلوم ہیں۔
2. صرف جوس یا مشروبات پر مشتمل خوراک
اس کے خطرات میں پروٹین اور فائبر کی کمی، توانائی کی شدید کمی، مسلز کا نقصان اور گردوں پر بوجھ پڑنا ہے۔
3. صفر کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل خوراک
اس کے خطرات میں brain fog، ہاضمے کے مسائل، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی، لمبے عرصے کے بعد غذائی توازن بگڑ سکتا ہے۔
4. وزن کم کرنے والی گولیاں اور چائے
اس کے خطرات میں جگر یا گردے کو نقصان، دل کی دھڑکن تیز ہونا، اسہال، پانی کی کمی، نیند یا مزاج کی خرابی شامل ہے۔
وزن کم کرنے والے حالیہ ٹرینڈز آپ کی سوچ سے زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں
