نادیہ خان آج کل ارنب گوسوامی سے 10 نمبر آگے ہیں‘ یاسر حسین

لاہور (آئی این پی) معروف اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی طرف سے خود کو دیئے گئے صفر نمبر پر نادیہ کو ارنب گوسوامی سے دس نمبر آگے قرار دیدیا۔ اپنے ٹی وی شو میں نادیہ خان نے یاسر حسین کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل پیراڈائز پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اسے 4 نمبر اور ہدایتکاری کو 0 نمبر دیئے۔ جس پر یاسر حسین نے اداکارہ کی تنقید کا جواب اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دیتے ہوئے لکھا کہ میں نادیہ کے پورے کیریئر کی اداکاری کو 1 اعشاریہ 5 نمبر دیتا ہوں اور میزبانی کو 2.5 نمبر دیتا ہوں، باقی آج کل نادیہ خان ارنب گوسوامی سے 10 نمبر آگے ہیں۔یاسر حسین کا اپنی اسٹوری میں مزید کہنا ہے کہ ٹھنڈی سانس لیں، نمبرز سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں