جنرل عاصم منیرکوفیلڈمارشل بنانے کافیصلہ تاریخی،ایمان شاہ

گلگت (پ ر)معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو انکی عسکری خدمات/ معرکہ حق ‘ اپریشن بنیان مرصوص کی اعلی حکمت عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا آرمی چیف سید عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اور یہ اعزاز انفرادی نہیں بلکہ افواج پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا یہ ملکی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہے۔ یہ ترقی استقامت، قربانی اور شہدا کے لہو سے جڑی جدوجہد کا تسلسل ہے۔ اور پوری قوم کو فیلڈ مارشل کی ترقی پر فخر ہے اور یہ پاکستان کے استحکام کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا ایک مضبوط فوجی قیادت ہی وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی چیلیجز سے نکال سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں