اپوزیشن شورشرابہ،سیاسی تنہائی کا ثبوت، ترجمان وزیراعلیٰ

گلگت (پ ر)ترجمان برائے وزیر اعلی فیض اللہ فراق نے کہا ہے حاجی گلبر خان نے اراضی اصلاحات کر کے گلگت بلتستان کے عوام کا 77 سالہ دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے ، ترجمان نے کہا کہ جو کام ماضی کی حکومتوں سے نہ ہوسکا اس کو موجودہ حکومت نے کر دکھایا ہے ، اسمبلی فلور پر اپوزیشن اراکین کا شور شرابا بوکھلاہٹ اور سیاسی تنہائی کے سوا کچھ نہیں ہے ، گلگت بلتستان کی اراضی کا مالک یہاں کے عوام ہیں اور ماضی میں عوام کو اس حق سے ” خالصہ ” کے نام پر محروم رکھا گیا ، پہاڑ کی چوٹی سے دریا کے کنارے تک عوام کو انکی ملکیت دینے پر وزیر اعلی اور اسکی ٹیم داد کی مستحق ہے ، اپوزیشن اراکین کے پاس مایوسی اور منافقت کے سوا کچھ نہیں ہے اسلئے تمام تر حقائق جان کر بھی اسمبلی کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، آج کی اپوزیشن ماضی کی حکومت تھی لیکن ماضی میں انہوں نے کونسا کارنامہ انجام دیا ہے ؟؟ لینڈ ریفارم کی منظوری کیلئے دل گردہ اور فیصلے کی طاقت چاہئے ، ہر ایک کی بس کی بات نہیں تھی کہ وہ گلگت بلتستان کی زمینوں پر عوام کی ملکیت دے سکے لیکن موجودہ حکومت نے وہ کر دکھایا جس پر پچھلی حکومتوں نے کمیٹی کمیٹی کھیلی اور وقت ضائع کیا ، ترجمان نے کہا کہ مثبت اور عوامی بہبود پر مبنی اصلاحات پر اپوزیشن کا بے جا شور شرابا خود انکی ذہنی و سیاسی پستی کی علامت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں