سکول جانے والے معصوم بچوں پر حملے انسانیت سوز اور گھناﺅنا جرم ہے، صدر مملکت

اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے خضدار سکول بس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے سکول بس پر حملہ کر کے درندگی کی حدیں پار کر دیں۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سکول جانے والے معصوم بچوں پر حملے انسانیت سوز اور گھناﺅنا جرم ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگردوں کی حمایت میں ملوث ہے، بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کا مکمل طور پر قلع قمع کریں گے۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی حمایت سے ہونے والی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں کیلئے دہشتگردوں کو سپورٹ فراہم کررہا ہے، دہشتگرد تعلیم اور انسانیت کے دشمن ہیں۔آصف علی زرداری نے مزید کہا ہے کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں، دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے واقعہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 3 معصوم بچوں سمیت 5 افراد کی شہادت پر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور جا ںبحق افراد کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں