مریم نواز کا بیان مودی نوازی اور قومی یکجہتی پر حملہ ہے،بیرسٹر سیف

پشاور (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بھارت کو کم نقصان دہ اور پی ٹی آئی کو زیادہ نقصان دہ قرار دینا مودی نوازی کے سوا کچھ نہیں۔ وزیراعلی پنجاب کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز دہشت گرد نریندر مودی کے جرائم کو چھپانے کے لیے قومی یکجہتی پر حملہ کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بیان دراصل پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ مودی کے حق میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسی بیٹی سے کیا توقع کی جا سکتی ہے جس کے والد نے آج تک مودی کے خلاف ایک لفظ تک نہیں کہا۔ مریم نواز مودی کے جاتی امرا آنے کا احسان ہمارے شہدا کے خون کی تذلیل سے نہ اتاریں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر خاموشی اختیار کرنے والوں کے منہ سے پی ٹی آئی پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔ مریم نواز قوم کو پاک بھارت کشیدگی پر مجرمانہ خاموشی کا جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی خاموشی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انہیں قومی مفاد سے زیادہ ذاتی تعلقات عزیز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں