وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اروان سے ملاقات ہوگئی۔دولماباہچے محل پہنچنے پر ترک صدر اردوان نے وزیر اعظم شہبازشریف کا بھرپور استقبال کیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات ونشریات عطاؤللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ہمراہ تھے۔ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کو پریس کوریج کی اجازت نہیں دی گئی، ترک صدر اردوان وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دارالحکومت استبول پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر ترکیہ کے وزیردفاع نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا، پاکستان کے سفیر بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر اردوان سے ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
