لاہور(آئی این پی )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے9 مئی جناح ہاﺅس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی سماعت کی۔دوران سماعت وکلا کی جانب سے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری کی درخواست دائر کی گئی، وکلا نے موقف اپنایا کہ عمر ایوب بیمار ہے آج پیش نہیں ہو سکتے، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔یاد رہے کہ عمر ایوب نے جناح ہاس حملہ، عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں، اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں پر بغاوت اور کارکنان کو جلا ﺅگھیراﺅ پر اکسانے کا الزام ہے
لاہور، عمر ایوب کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
