قرضوں کی ادائیگی کابوجھ کم ہونے کی توقع ، تنخواہ دار طبقے کا بوجھ کم کر رہے ہیں، محمداورنگزیب

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے،،تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، قرضوں کی ادائیگی کابوجھ کم ہونے کی توقع ہے،بجٹ کیلئے انتہائی اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، حکومت طویل المدتی اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔اسلام آباد میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا نام نہیں اسٹریٹجی بنانا ہوگی،تنخواہ دارطبقے کے پیسے اکاﺅنٹ میں آتے ہی ٹیکس کٹوتی ہوجاتی ہے،تنخواہ دار طبقے کا بوجھ کم کر رہے ہیں،پنشن اصلاحات پربھی کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیرخزانہ نے کہا پاکستان میکرواکنامک استحکام کی طرف گامزن ہے،دنیاپاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے،پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، ایف بی آر میں شفافیت لانے کیلئے انسانی مداخلت کوکم کر رہے ہیں،حکومت انرجی ریفامرزپربھی بہت کام کررہی ہے،اگلے سال ڈیٹ مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے مزیدکہاوفاقی حکومت میں رائٹ سائزنگ کیلئے اقدامات ہورہے ہیں،آبادی اورماحولیاتی تبدیلی کے با عث بہت سے مسائل کاسامناہے،ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اصلاحات کررہے ہیں،واشنگٹن،لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں معیشت پرمثبت ردعمل آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں