راولپنڈی (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیئے جا رہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ 8 مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی، بانی نے کہا میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے۔ علیمہ خان نے کہا ہم کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، بانی نے کہا ہے کہ وقت بدل چکا ہے۔ علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے، لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلاﺅں گا۔ پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے۔ علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ساری زندگی جیل میں رکھ لیں نہیں جھکوں گا، جو بھی اس نظریے کے ساتھ نہیں اسکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں،علیمہ خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
