گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کو ئٹہ (آئی این پی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جس کے بعد گو رنر خیبر پشتونخوا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر کے پی کے نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ خضدار کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سانحہ خضدار کے شہدا کے لیے دس دس لاکھ اور زخمیوں کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے ۔بلوچستان کے لوگ امن پسند اور محب وطن ہیں ہم اپنے معصوم شہدا کے مقدس خون کے قرضدار ہیں اور ہمیں انکی قربانی پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں اور انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر شہید بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا ۔ اس موقع پر گورنر خیبر پشتونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہدا کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارا ملک اندرونی اور بیرونی دہشتگردی کا شکار ہے ہماری افواج نے بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے ایسے ہی ہماری بہادر فوج ان اندورنی تخریب کاروں کو بھی انکے منطقی انجام تک پہنچائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں