ملک بھر میں آ ج یو م تکبیر منایا بھرپور جوش وخروش سے منایا جائیگا، عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی ) ملک بھر میں آج 28مئی یوم تکبیر منایا بھرپور جوش وخروش سے منایا جارہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ، کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے ۔ یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی جن میں ایٹمی طاقت کے حصول میں کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی 7ویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔ ا س موقع پر پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پر اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج 28 مئی کو پنجاب کے تمام اسکولزکھلے رہیں گے،محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکومراسلہ بھجوادیا،مارننگ اسمبلی میں اسپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائیگا۔28 یوم تکبیر کی اہمیت پرتقریری مقابلے،آرٹس اورملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے،ضلعی سطح پرمقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائےگا،یوم تکبیرکے پروگرامز کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ادھر سندھ حکومت کی جانب سے بھی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلے میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں