لاہور(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور ماڈل کیٹل میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔سی ای او تاثر احمد نے بتایا کہ لاہور مویشی منڈی شاہ پور کانجراں کی بولی میں رواں سال کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہوا، لاہور مویشی منڈی کا سالانہ ٹھیکہ گزشتہ سال کی نسبت کم ہوگیا، لاہور مویشی منڈی شاہ پور کانجراں کے ٹھیکے میں 49 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، گزشتہ سال 1 ارب 99 کروڑ جبکہ اس سال ٹھیکہ کم ہو کر 1 ارب 50 کروڑ روپے میں دیا گیا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کی شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیڑھ لاکھ چھوٹے جانور کی گنجائش ہوگی، 74 ایکڑ رقبے پر قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کیلئے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں، پہلی مرتبہ جانوروں کے شیڈ میں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب کا شاہ پور کانجراں میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
