اسلام آباد (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان بات چیت کیلئے تیار ہیں، کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے بھائی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے؟ بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑ دے کہ آپ رہا کردیں گے؟ پیچھے نہ بیٹھیں، سامنے آکر بات کریں،ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں، چھپ چھپ کربات نہیں ہوگی۔علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی خان کے پاس خوشخبری ہے تو ہمیں بھی بتادیں، بیرسٹرگوہر سے پوچھیں کیوں انہوں نے کہا بانی5تاریخ کو رہاہوں گے۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہم عدالتوں کی مجبوری سمجھتے ہیں، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے، بانی نے کہا ہے چاہے ساری زندگی جیل میں رکھیں، لیکن ظلم کے سامنے جھکوں گا نہیں۔
عمران خان بات چیت کیلئے تیار، کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں،علیمہ خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
