بجٹ میں تنخواہوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس پر پیپلزپارٹی کو اعتراض ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (آئی این پی ))پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس پر پیپلز پارٹی کو اعتراض ہے۔ایک انٹرویو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس پرپیپلز پارٹی کواعتراض ہے۔نئے لگنے والے ٹیکسز پر بھی پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی طرح ملک کو نئے بحران میں کھڑا نہیں کرنا چاہتی۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ حکومت کا ساتھ دینے پر ایک معاہدہ ہوا تھا جس پر حکومت نے تاحال عمل نہیں کیا، ہم نے اپنا سیاسی نقصان کیا ہے مگر سسٹم کو عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات اور تجاویز کو سنے، پی ٹی آئی نے اپنے لیے سب راستے خود بند کیے ہیں،پی ٹی آئی خود کسی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے لیے تیار نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں