گڈ گورننس کے روڈ میپ کے تحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور

پشاور(آئی این پی)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے روڈ میپ کے تحت اب ہرمحکمہ کے کام کا فالواپ لیاجائےگا۔خیبرپختونخوگڈ گورننس میپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ ایک گورننس کاروڈ میپ ہے، گورننس میں ڈیلیوی اور احتساب دونوں شامل ہیں، اس طریقے سے کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں، جس طرح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ محکموں کے واضح کردہ رولز آف بزنس کو فالو نہیں کیا جا رہا ہے، سیکھنے کی صلاحیت ہم سب میں ہونی چاہیے، مقابلہ کرنے والے لوگ یاجیت جاتے ہیں یا ہارجاتے ہیں، بہتر گورننس کا نفاذ بھی ہماری حکومت کی بڑی کامیابی ہوگی۔وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میراکوئی بچہ سکول میں فرنیچرکے بغیر نہیں ہوگا، اگر کوئی بچہ سکول میں فرنیچرکے بغیر ہو گا تو پھر ہم کرکیارہے ہیں، بیشتر سکول میں واش روم بنائے جاتے ہیں، لیکن غائب ہو جاتے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محکمہ تعلیم کےاکانٹ میں 33ارب روپے ہیں لیکن وزیر کو پتہ نہیں، جب میں وزیرتھا، میں نے اس وقت ڈی آئی خان کے تمام سکولوں کا فرنیچر خریداتھا، جب میں وزیراعلی بنا تو صرف ڈی آئی خان کے سکولوں کیلئے40ارب فرنیچر کی ڈیمانڈ آئی۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے گھروں میں سرکاری فرنیچر پڑے ہیں، بدعنوانی کےلیے سیاست دانوں اوربیوروکریسی کے درمیان ایک جوائنٹ وینچر ہوتا ہے، گڈ گورننس کے روڈ میپ کے تحت اب ہرمحکمہ کے کام کافالواپ لیاجائےگا، جو کام نہیں کریگا، اسے از خود اس نظام سے نکلنا ہوگا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہرسال صرف تعلیم کامحکمہ اربوں روپے کا فنڈ ہڑپ کر رہا ہے،ڈیلیوری کیا ہے؟ بتایاجائےکہ اربوں روپے کے ٹی اے ڈی اے اورادھر ادھر فنڈ کیوں دیے جا رہے ہیں، ہم سب نے متحد ہوکر اس نظام کوٹھیک کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں