5 اگست کا احتجاج حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: بیرسٹر سیف

پشاور(آئی این پی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، جن امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا ان کا اصل قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو نااہل قرار دینا فارم 47 کے ذریعے اپنے امیدوار لانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے، حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نہیں دبا سکتے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یہ احتجاج حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، حکومت عمران خان کی رہائی کو مزید نہیں روک سکتی، عوام بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور حقیقی آزادی کے لئے پرجوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں