اسلام آباد (آئی این پی )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے۔بلاول بھٹو نے بھارتی صحافی کو انٹرویو دینے سے متعلق سوشل میڈیا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارتی میڈیا کے ذریعہ اپنا کیس بھارتی عوام کے سامنے پیش کرنے میں کوئی خوف نہیں ہے، میں بھارتی عوام خصوصا نوجوانوں پر یقین رکھتا ہوں، ہم وہ نسل ہیں جو تاریخ کی زنجیریں توڑے گی۔انہوں نے کہا خطے میں امن کا قیام صرف پاکستان کا نہیں مشترکہ مقصد ہے، ہم وہ نسل ہوں گے جو جنگی جنونیوں سے الگ راستہ چنیں گے، دہشتگردی، ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مقابلہ مل کر کرینگے۔ہمارے مستقبل کا فیصلہ ماضی کے تنازعات نہیں کریں گے، پرامن بقائے باہمی ،تعاون اور خوش حالی کے ذریعے مستقبل کےفیصلے کریں گے۔
بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے، بلاول بھٹو
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
