راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق

راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس چکری کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مسافر بس لاہور اسلام آباد موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق چکری بس حادثے کے 8 زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں