ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں شرکت کیلئے جرمنی جانیوالے پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹ غائب

ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025 کے لیے جرمنی جانے والے پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس غائب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پاکستانی دستے میں شامل 2 ایتھلیٹس شاذل احمد اور ندیم علی غائب ہیں، دونوں ایتھلیٹس نے مقابلوں میں شرکت کی لیکن24 تاریخ کے بعد ایتھلیٹس یونیورسٹی گیمز سے غائب ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایتھلیٹس نے ڈنر میں شرکت کی، صبح ناشتے کے وقت غائب ہونے کی اطلاع سامنےآئی۔

ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں، پاکستانی دستےکی واپسی 27 جولائی کو ہے۔

پاکستانی دستے کے سربراہ جاوید میمن نے کہا ہے کہ جلد ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں