کراچی (آئی این پی )گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کسی کی حکومت گرانے کے حق میں نہیں ہیں،خیبرپختونخوا میں ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے،خدشہ ہے پی ٹی آئی خود وزیراعلی خیبرپختونخوا پرعدم اعتماد کردے گی۔گورنر خیبرپختونخوا نے بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282 ویں عرس کی تقریبات کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب چاہیں خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔ اگر ایوان میں ہمیں ایک رکن کی بھی اکثریت حاصل ہوئی تو کے پی حکومت گرا دیں گے، تاہم اس وقت کسی حکومت کو گرانے کی سازش نہیں کر رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی وفاق سے ان کے لیڈروں کو اٹھا کر باہر پھینکا تھا، اور اب اگر ایوان میں ہمارے ایک بھی رکن کی برتری ہوئی تو خیبرپختونخوا حکومت گر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے جس کا کردار ہوگا اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، پی ٹی آئی والے عدالتوں سے ریلیف لیں، ان کو این آر او نہیں ملنا۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ماضی میں کہتے تھے این آر او نہیں دیں گے، وہ آج خود مانگ رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو ضرور سزا ملنی چاہیے، جزا سزا کا نظام ٹھیک کیے بنا ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا نو مئی کو یادگارِ شہدا کی بے حرمتی کرنے والے بھارت اور اسرائیل سے آئے تھے؟۔علی امین گنڈا پور اچھے بچے ہیں، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں، گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خود کو بہت کچھ سمجھنے والے سینیٹ میں حلف لینے بھی نہیں آ سکے۔
کسی کی حکومت گرانے کے حق میں نہیں، گورنر خیبرپختونخوا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
