آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اہداف پر عملدرآمد ہورہا ہے ،مذاکرات کامیاب رہے ، آئندہ ہفتے نتیجہ خیز نتائج کے لیے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔ایک انٹرویو میںوزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے اعلامیے پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ قرض پروگرام اہداف پر عملدرآمد کو یقین بنایا ہے، شرائط کے مطابق اہداف پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ معاشی ٹیم کی کارکردگی کو وفد نے سراہا ہے آئی ایم ایف وفد سے مثبت چیت ہوئی ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ وفد کو تمام اہداف پر عملدرآمد سے آگاہ کیا، آئی ایم ایف دورے کے دوران وفد سے بہتر انداز میں بات ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمد بہت بہترطورپررہا اور آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں اس کو تسلیم کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد سے بات جاری رہے گی ۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے نتیجہ خیز نتائج کے لیے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں