وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفردآغوشپروگرام کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں 13 اضلاع میں نومولود بچوں کی ماں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی۔جن اضلاع میں آغوش پروگرام کا آغاز کیا گیا ہےان میں ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یارخان، بہالنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں شامل ہیں۔حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت، مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2 ہزار، جبکہ بچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے لیے وزٹ پر امدادی رقم دی جائے گی۔ مراکز صحت سے مفت طبی معائنہ کے بعد آغوش پروگرام کے کیش ایجنٹ سے امدادی رقم حاصل کی جا سکے گی۔ حاملہ خواتین کو ہر بار مراکز صحت وزٹ پر1500 روپے ملیں گے، اس طرح ٹوٹل رقم 6 ہزار روپے دی جائے گی، آغوش پروگرام کے تحت مرکز صحت پر بچے کی پیدائش پر 4 ہزارروپے کاتحفہ ملے گا، پیدائش کے بعد 15دن کے اندر پہلے طبی معائنے پر2ہزار روپے ملیں گے، جبکہ پیدائشی سرٹیفکیٹ کا مرکز صحت میں اندارج کروانے پر 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔آغوش پروگرام کے تحت نومولود بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر 4 ہزار روپے، ہر بار 2 ہزارروپے دیے جائیں گے۔وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر خواتین کی رہنمائی اور معلومات کے لیے خصوصی ٹال فری نمبر بھی قائم کردیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صحت اور علاج ہر ماں اور بچے کا بنیادی حق ہے حکومت اپنا فرض ادا کرے گی، اسپتالوں میں ماں اور بچوں کو بیماری کی حالت میں دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سرکاری وسائل پرپسماندہ اور دوردراز علاقوں کے عوام کا پورا پورا حق ہے، ماں اور بچے کی صحت خصوصی توجہ کی متقاضی ہے، صحت مند ماں ہی صحت مندخاندان کی ضامن ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کے ساتھ خواتین کی مالی معاونت بھی کررہے ہیں، آغوش پروگرام سے نہ صرف ماں بلکہ بچہ بھی صحت مند زندگی کا آغاز کرے گا۔
مریم نواز کا دو سال سے کم عمربچوں کی ماں اور حاملہ خواتین کیلئے آغوش پروگرام آغاز
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
