وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے ، دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا اور ملک کو ہرصورت دہشت گردی سے پاک کریں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے،ہمارے بہادر جوان ملک کی سلامتی کے لیے جانیں دے رہے ہیں ۔پارلیمنٹ ہاﺅس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ابتدائی خطاب کے دوران وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عسکری قیادت بالخصوص آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کی پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے، اور ہم ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے رہیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی قیادت اختلافات ایک طرف رکھ کر قومی سلامتی پر ایک ہے، ملک میں دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے، اچھا ہوتا اگر اپوزیشن کے دوست بھی اہم اجلاس میں شرکت کرتے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں، ملک کی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ہمارے بہادر جوان ملک کی سلامتی کے لیے جانیں دے رہے ہیں۔ عسکری قیادت کا شکرگزار ہوں کہ پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لئے یہاں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے، شہدا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتے، اس کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ نے جو حکمت عملی اپنائی ہے، ہم اس پر عمل کرتے ہوئے آخری حد تک جائیں گے۔و زیراعظم نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ایک ہے، اور ہم ہر صورت اس لعنت کو شکست دیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے اور ملک میں امن و امان و سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیاسی قیادت قومی سلامتی کے معاملے پر ایک ہے، اور ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر متحد ہیں۔اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ابتدائی خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ آج کے اجلاس میں تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، ملک کو درپیش حالات اتحاد اور ہم آہنگی کے متقاضی ہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ افسوس ہے کہ اپوزیشن نے آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، ہم نے ان کو بھی دعوت دی تھی اور اچھا ہوتا وہ بھی شریک ہوتے، ہمیں مل کر ملک کو مسائل سے نکالنا ہے، اپوزیشن کا رویہ پارلیمانی روایات کے منافی ہے، انہوں نے آج بھی قوم کو مایوس کیا، انتہائی اہمیت کے حامل اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اور ان کی جماعت کو شرکت کرنی چاہیے تھی۔
دہشتگردی ملک کے لیے ناسور بن چکی، ہرصورت شکست دیں گے، وزیراعظم شہبازشریف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
