مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ فتنہ صرف عدم استحکام چاہتا ہے، جب کوئی سرمایہ کاری کیلئے آتا ہے تو یہ احتجاج کی کال دے دیتا ہے؟ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے حکومت میں آتے ہی سی پیک رک جاتاہے، ملک ڈیفالٹ کے دہانے اورمعیشت تباہ ہوجاتی ہے۔ دہشت گردی بڑھنے لگتی ہے، قومی مفاد میں ہراجلاس کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے، کیا یہ محض اتفاق ہےکہ جب کوئی غیرملکی وفد سرمایہ کاری کیلئے آتا ہے تو یہ احتجاج کی کال دے دیتا ہے؟ یہ فتنہ صرف عدم استحکام چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں کی پریس کانفرنس کے بعد قوم کو یقینا موازنہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ نوازشریف نے کیسا پرامن، خوشحال مستحکم اورعالمی سطح پرایک ایٹمی طاقت رکھنے والا پاکستان دیا،مگر پراجیکٹ عمران خان اوراس کے سہولت کاروں نے پاکستان کو کہاں لا کر کھڑا کر دیا۔
جب کوئی سرمایہ کاری کیلئے آتا ہے تو یہ احتجاج کی کال دے دیتا ہے؟،میاں جاوید لطیف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
