وزیراعظم کاعازمین حج کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے کانوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے نجی سکیم کے تحت عازمین حج کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی اعلی سطح حج انتظامی کمیٹی تشکیل دیدی ۔نجی سکیم کے تحت 70 ہزار کے قریب عازمین حج کیلئے انتظامات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ،وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کے حل اور ذمہ داران کے تعین کے احکامات جاری کر دیئے ۔وزیراعظم کی جانب سے 3 رکنی کمیٹی کی تشکیل دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،کمیٹی 3 اہم ترین نکات کا جائزہ لے لے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریگی، وزارت مذہبی امور کو مکمل معاونت کے احکامات تین رکنی کمیٹی سیکرٹری کابینہ اور چیئرمین ایف بی آر اور چیف سیکرٹری جی بی پر مشتمل کمیٹی تحقیقات کرے گی۔ مملکتِ سعودی عرب کی 2025 میں نظرثانی شدہ پالیسی کو وزارتِ مذہبی امور و نجی حج آپریٹرز کے ذریعے کیوں نافذ نہیں کیا ،کمیٹی مذہبی امور کی جانب سے نجی حج آپریٹرز کے لیے مطلوبہ رسمی کارروائیاں مکمل کرانے کی کوششوں کا جائزہ لے گی۔ علاوہ ازیں کمیٹی سعودی حکام کی جانب سے مقرر کردہ آخری تاریخ تک عمل مکمل کرانے بارے کاوش کرے گی ،کمیٹی سنگین کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرے گی جن کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی عازمین حج 2025 سے محروم ہونے کے خدشات بڑھے۔ کمیٹی اپنی سفارشات تین دن کے اندر وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں