پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق پاکستان میں پٹرول 100 روپے سے بھی کم کا ہونا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں دہشت گردی ختم ہو چکی تھی لیکن حکومت تبدیلی کے بعد بے تحاشا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت تبدیلی کے بعد 15 روپے فی یونٹ بجلی 40 سے50روپے تک جا پہنچی اور اب صرف 7 روپے کم کر کے قوم پر احسان جتایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ 150 روپے فی لیٹر پیٹرول اب 260 روپے پر پہنچ گیا، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں،پی ٹی آئی کے دور سے بھی کم ہو چکی ہیں، عالمی منڈی کےمطابق پاکستان میں پٹرول 100 روپے سے بھی کم کا ہونا چاہیے
پاکستان میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر سے بھی کم ہونا چاہئیے، بیرسٹر سیف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
