اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل پر PTIمیں اختلافات

اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ڈیل کے ساتھ ڈیل کی کوششوں پر تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئے ہیں اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ڈیل کی باتوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آئین و قانون کی حکمرانی،ملک کی بالادستی چاہتے ہیں،اگر بات آگے بڑھتی ہے جس میں شخصی آزادیاں بنیادی حقوق کو بحال کیا جاتا ہے تو سو بسم اللہ، لیکن اگر کوئی پتلی گلی سے نکلنے کا سوچ رہا ہے تو ایسا نہیں ہوسکتا۔اے ٹی سی لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں اگر وہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں ایسی کوئی راہ نکالتے ہیں تو وہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی حکمرانی،ملک کی بالادستی چاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں لوگ اغوا نہ ہوں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے، اگر کوئی بات آگے بڑھتی ہے جس میں شخصی آزادیاں اور بنیادی حقوق کو بحال کیا جاتا ہے تو سو بسم اللہ، لیکن اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کریں تو ایسا نہیں ہو سکتا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد پتہ چلے گا کہ انہوں نے کسی کو مذاکرات کا کہا ہے یا نہیں، ان سے ملاقات صرف اسی لئے نہیں کرنے دی جارہی تاکہ ابہام پیدا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں