سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے پیپلزپارٹی کینالر منصوبے پر سمجھوتا نہیں کرے گی۔ٹنڈو جام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج کے جلسہ میں جیالوں کی آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، آپ کے نعروں کی آوازیں اسلام آباد تک جانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ 18اپریل کو عوام کو کینالز منصوبے سے آگاہ کریں گے، پیپلزپارٹی اس دن تاریخی جلسہ کرے گی، کینالز کا مسئلہ سندھ کے عوام کیلئے جینے مرنے کا ہے، عوام کا بھروسہ صرف پیپلزپارٹی پر ہے، بلاول بھٹو عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ حکمران کیا چاہتے ہیں۔سینئرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سے پانی چھین کر کیا سات کروڑ عوام کو بھوکا، پیاسا مارو گے، کچھ بھی ہوجائے پیپلزپارٹی کینالر منصوبے پر سمجھوتا نہیں کرے گی، کچھ لوگ نہروں کے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں، کسی منصوبے کی منظوری میں صدر مملکت کا اختیار نہیں ہے۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ اگرکسی نے آئین پڑھا ہے تو پتا ہونا چاہیے، صدرمملکت کے پاس تو ایک کلومیٹر سڑک پاس کرنے اختیار نہیں ہے، یہ بغض زرداری میں مکاری کر رہے ہیں، آصف علی زرداری نے ہمیشہ پاکستان بچایا ہے۔
کچھ بھی ہوجائے پیپلزپارٹی کینالز منصوبے پر سمجھوتا نہیں کرے گی: شرجیل میمن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
