اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو سندھ سے سائیڈ لائن کرنے کا منصوبہ لگ رہا ہے، پیپلزپارٹی کو سندھ میں کمزور کرنے کیلئے کینالز کا طریقہ نکالا گیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا دریاﺅں کا پانی صحراﺅں میں لے جانا ناممکن ہے، پیپلزپارٹی کو تنگ کرنے کیلئے یہ سب کیا جارہا ہے، پیپلزپارٹی اس بلیک میلنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرےگی۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں گرفت ہے، حکومت کا ساتھ چھوڑنے سے متعلق مرادعلی شاہ نے ٹھیک کہا ہے، سندھ میں کینالز کا منصوبہ کسی صورت مکمل نہیں ہونے دیں گے، سندھ میں کینالز کا کام بند نہ ہوا تو ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں رہے گا۔نبیل گبول نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سی سی آئی میں بھی فیصلہ نہیں ہوسکتا، سی سی آئی میں زیادہ تر تعداد ن لیگی ارکان کی ہے، وفاق میں پیپلزپارٹی کی سپورٹ ختم ہوگئی تو ن لیگی حکومت 5منٹ میں گرجائےگی، ہم نے وفاق کا ساتھ چھوڑ دیا تو وزیراعظم پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت ثابت کرنے پر مجبور ہوں گے۔
پیپلزپارٹی کو سندھ سے سائیڈ لائن کرنے کا منصوبہ لگ رہا ہے،نبیل گبول
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
