اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21 ہزار 797 گھر تکمیل کے قریب ہیں، مریم نواز

شلاہور (آئی این پی ) وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام ہزاروں خاندانوں کے لیے خوشی کا پیغام لا رہا ہے۔جاری بیان م کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے وژن کے تحت اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے، ان منصوبے کے ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے میں اور میری ٹیم پرعزم ہے۔وزیر ِ اعلی پنجاب نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں 1 سے 5، دیہات میں1 سے 10 مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں1 ہزار 5 سو 62 گھروں کی تکمیل کا ریکارڈ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔وزیرِ اعلی پنجاب نے مزید بتایا ہے اس منصوبے کے تحت21 ہزار 797 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ ساڑھے 25 ہزار سے زائد گھرانوں کو 26 ارب 97 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ساڑھے11 ہزار گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لیے دوسری قسط بھی جاری کر دی گئی ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت1 ہزار 106 مزید قرضوں کے اجرا کی منظوری دے دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں