اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا۔کونسل نے کینالز سے متعلق ایکنک کا 7 فروری کا فیصلہ مسترد کیا، معاملہ دوبارہ ارسا کو بھجوایا جائیگا۔ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پرصوبوں کے خدشات دور کرنے کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی وزرا اسحق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام بھی شامل ہیں جبکہ کونسل کے اجلاس میں 25 افراد خصوصی دعوت پر شرکت کی۔مشترکہ مفادات کونسل 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، سی سی آئی نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے حوالے سے حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پہلگام حملہ کے بعد بھارتی الزامات اور اٹھائے جانے والے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی گئی، وزرائے اعلیٰ نے بھارت کیخلاف وفاق کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا اور کہا گیا کہپاکستان پرامن ملک ہے لیکن ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے کینال منصوبہ مسترد کر دیا،ہر صوبے کو اس کے حصے کا پانی دیا جائیگا، کسی بھی صوبے کے مسائل پر بیٹھ کر بات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دسویں اور گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن(این ایف سی)ایوارڈ کا ایک آئینی مسئلہ ہے، وہ حل ہوگا لیکن رویژن ہو رہی ہے، حق اب دیا جائے گا، دوسرا اے جی این قاضی فارمولے کے مطابق خالص ہائیڈل منافع کے معاملے کو بھی جون میں ہونے والے دوسرے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایجنڈے میں آنے کا مطلب یہی ہے کہ وہ ہمارا ایسا حق ہے کہ وہ بھی ہم حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد تمباکو بطور زراعت ہمیں نہیں دیا گیا، یہ ایک کیش کراپ ہے، اس کا حق بھی ہمارے صوبے کو دیا جائے گا، میں سمجھتا ہوں کہ بہت بڑی کامیابی ہے، اس سے ہمارے صوبے کو 100 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، یہ آئینی حق ہے، جو ہمیں نہیں ملا تھا، فیصلہ ہو گیا ہے کہ اب وہ سی سی آئی کے ایجنڈے پر آئے گا اورا ہمارا حق ملے گا۔
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کردیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
