ہم پرامن اور ذمہ دار قوم، جنگ نہیں چاہتے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم پرامن اور ذمہ دار قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے، اگر کسی نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف آج بھی وہی ہے، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم پر حملہ ہوا تو جان بھی حاضر ہے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ مودی نے اپنی فوج کو فری ہینڈ دے دیا، شہباز شریف نے تاحال پاک فوج کو فری ہینڈ نہیں دیا، مودی کی انتہا پسند حکومت سے ہمارا مقابلہ ہے، بھارتی عوام دشمن نہیں، ہمسائیگی کے حق میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انڈیا میں کانگریس کی درخواست پر مشترکہ اجلاس بلایا گیا، اپوزیشن نے یکجہتی کا پیغام دیا، حکومت ابھی سیاست کھیل رہی ہے، حکومت نے اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کی آواز شامل نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں