ہم اپنی افواج کی تربیت، ہتھیار اور صلاحیت سے مطمئن ہیں،انوارالحق کاکڑ

اسلا م آباد (آئی این پی ) سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم اپنی افواج کی تربیت، ہتھیار اور صلاحیت سے مطمئن ہیں۔ ایک انٹرویو میں انوارالحق کاکڑ نے پاک افواج کسی بھی مہم جوئی کا طاقت سے جواب دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی افواج کی تربیت، ہتھیار اور صلاحیت سے مطمئن ہیں۔ آرمی چیف میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں، آرمی چیف دشمن کے حوالے سے نرم پالیسی نہیں رکھتے۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت پر تنقید مناسب نہیں ہو گی،ا ن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی تنا سے گریز کرنا چاہیے، جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے تو اپنے سیاسی محاذ پر بھی آئیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں