متحد ہوکر بھارت کا مقابلہ کرنا ہوگا، بیرسٹر گوہر

0

ایبٹ آباد(آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ بھارت 1947 سے آج تک پاکستان کو صرف دھمکیاں دیتا اور الزامات لگاتا آیا ہے، قوم کو متحد ہوکر بھارت کا بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا۔ ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹرگوہر خان نے کہا کہ بھارت میں سیکولرازم صرف ایک دکھاوا ہے، بھارتی سورماں کو ہمیشہ پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بارے میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی، ملاقات نہ کروانے پر ہم دوبارہ عدالت جائیں گے۔ بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات نہ کروانا موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کو یکجا ہوکر بھارت کےخلاف موقف اپنانا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں