وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن کی سلامتی شخصیات اور لیڈرشپ سے کہیں زیادہ اہم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد اور یک جہتی کے اظہار کو عمران خان کی شرکت کو رہائی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہی اندیشی ہے اور حب الوطنی کو مشروط کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے واقعہ کے وقت ہماری قیادت کا بیشتر حصہ بانی پی ٹی آئی کی فرمائش پہ قید تھا، جیلو ں سے باہر قیادت نےعمران خان کی بلائی بریفنگ میں شرکت کی، گو انہوں نے اس بریفنگ میں ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا لیکن ہم نے قومی اتحاد میں رخنہ نہ ڈالا۔وطن اور اسکی سلامتی شخصیات اور لیڈرشپ سے کہیں زیادہ اہم ہے، پاکستان کو تا قیامت دوام ہے،انشا اللہ ۔ بڑے محترم لیڈر آۓ اور دنیا سے رخصت ہوئے اوراپنی یاد چھوڑ جاتے ہیں، قومیں زندہ رہتی ہیں۔
وطن کی سلامتی شخصیات اور لیڈرشپ سے زیادہ اہم ہے: خواجہ آصف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
