”دائی ہو کیا“ مریم نفیس نجی نوعیت کے سوال پر پھٹ پڑیں

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ مریم نفیس نے انتہائی ذاتی نوعیت کا سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا صارف کو کھری کھری سناڈالی۔ حال ہی میںمریم نفیس نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا۔ اس دوران ایک صارف نے ان سے پوچھا، دوسرا بچہ کب؟ جس پر مریم نفیس آگ بگولہ ہوگئیں اور غصے سے فوراجواب دیا ، کیوں، کیا آپ دائی ہیں؟اداکارہ نے مزید اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، یہ سوال اتنی بڑی تعداد میں پوچھا جا رہا ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے۔ آخر کب لوگ سیکھیں گے کہ کسی سے اس طرح کے نجی سوالات کرنا انتہائی غیر مناسب ہے؟مریم نفیس نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کی ذاتی زندگی اور فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے اور ان سے اس طرح کے سوالات کرنے کی بجائے معاشرتی حدود کا خیال رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں