راولپنڈی(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارے عظیم جوانوں اور پاک فضائیہ نے بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، رافیل 5 ہوں یا 6 ان کو زمین بوس کیا گیا ہے، یہ ہمارے جوانوں اور فضائیہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ قوم پاکستان کیلیے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی، پاکستان کیلئے زندہ ہیں اور پاکستان کیلئے مریں گے، بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی
ہمارے عظیم جوانوں اور پاک فضائیہ نے بھارت کے دانت کھٹے کر دئیے ،شیخ رشید
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
