تحریک انصاف، پاکستانی عوام اور دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، عمرایوب

اسلا م آبا د(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف،پاکستانی عوام اور دفاعی اداروں کےساتھ کھڑی ہے۔ عمر ایوب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیا ن میں کہا کہ بھارت نے پاکستان پرمتعدد مقامات پرکروزمیزائل سے حملہ کیا،یہ بھارت کی جانب سے کھلا جنگ کا آغاز ہے، ہم گزشتہ سات روز سے معاملےک ی نشاندہی کررہے تھے۔ہم سب مل کر پاکستان کا دفاع کریں گے،پاکستان کو فوری جوابی کارروائی کرنی چاہیے،ہمیں بھارت اور مودی کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ وہ کبھی نہ بھولے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں